Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ایشیائی فٹبال فیڈریشنز کے صدور کانفرنس

’کانفرنس سعودی فٹبال فیڈریشن کی میزبانی میں اتوار 19 اکتوبر تک کر رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں ایشین فٹبال فیڈریشنز کے صدور اور سیکرٹری جنرلز کی کانفرنس کا آغاز ہوا ہے جس کی میزبانی سعودی فٹبال فیڈریشن اتوار 19 اکتوبر تک کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تقریب میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ، سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر بن حسن المسحل، فیفا کے سیکرٹری جنرل ماتیاس گرافستروم اور دنیا بھر کی ممتاز شخصیات شریک ہیں۔
کانفرنس کا آغاز شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ کی افتتاحی تقریر سے ہوا جنہوں نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور سعودی فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے دوسری مرتبہ یہ اجلاس منعقد کیا ہے جو ایشین فٹبال ایوارڈز اور کمیٹیوں کے اجلاسوں کے ساتھ بیک وقت منعقد ہو رہا ہے۔
اپنی تقریر میں شیخ سلمان نے زور دیا کہ ایشین فٹبال فیڈریشن کھیل کے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھے گی۔
اس موقع پر فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا، جس میں انہوں نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کرنے والی ایشین ٹیموں کو مبارک باد دی، ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور عالمی ٹورنامنٹ میں ان کے لئے کامیابی کی نیک تمنائیں پیش کیں۔

شیئر: