Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ ریاض میں نمائش کا اہتمام

نمائش کا اہتمام 3 اکتوبر سے 31جنوری تک ریاض میں کیا جارہا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں برطانوی نقاد اور مصنف سچا کریڈک کے ذریعہ تیارکردہ تیسری سالانہ پرچم بردارنمائش کا اہتمام 3 اکتوبر2021 سے 31جنوری2022 تک ریاض میں کیا جارہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 'یہاں - اب' کےعنوان سے اس نمائش کا موضوع ' ثقافت' ہے۔ جس میں سعودی فنکاروں کے علاوہ  بین الاقوامی فنکار بھی اپنے فن کی نمائش کریں گے۔

نمائش کا اہتمام ریاض کے پرنس فیصل بن فہد آرٹس ہال میں ہو رہا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اس نمائش میں پینٹنگز ، ٹیکسٹائل ، مجسمے   اور ڈیجیٹل ورکس سمیت  مختلف قسم کے ہنر پیش کئے جائیں گے۔ اس نمائش کی تیاری میں حصہ لینے والوں میں برطانوی نقاد سچا  کرڈاک کی رہنمائی میں  اسسٹنٹ کیوریٹرز  عالیہ احمد السعود اور نوراالغثیبی بھی شامل ہیں۔
نمائش میں شرکت کرنے والے مزید فنکاروں میں سعود ی عرب سے ایمن یوسری دیبان، فلوی نذر اور منال الدویان حصہ لے رہی ہیں۔

سعودی اور بین الاقوامی فنکار اپنے فن کی نمائش کریں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

ان کے علاوہ  تھائی لینڈ سے پیارات پیاپونگ ویٹ، سوڈان سے صلاح العمر، سعودی عرب سے کے فنکار سمیع علی الحسین اور یوسف جہا کےعلاوہ امریکہ سے شیلاہکس، انڈیا سے واسو دیوان اکیتھم اور جنوبی کوریا سے یونگ ان ہونگ حصہ لے رہے ہیں۔
اس نمائش کا اہتمام ریاض کے پرنس فیصل بن فہد آرٹس ہال میں کیا جا رہا ہے اور مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے اسے آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: