Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور سعودی خاتون نے بچوں کی باربر شاپ کھول لی

بچوں کے بال تراشنے کے لیے نیا طریقہ اختیار کیا ہے( فوٹو عاجل)
 مملکت میں ایک اور سعودی خاتون وفا صقر نے باربر شاپ کھول لی۔ بچوں کے بال تراشنے میں نیا طریقہ کاراختیار کرکے شہرت حاصل کی ہے۔
روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’سیدتی’ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی خاتون وفا صقر نے کہا کہ پہلے ایک باربر شاپ میں کام کررہی تھی جسے لائسنس ختم ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ 
وفا صقر کا کہنا ہے کہ لائسنس کی تجدید کے بعد اپنے نام سے باربر شاپ قائم کی ہے۔
سعودی خاتون نے بتایا کہ  بچوں کے بال تراشنے کے لیے نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ معذور بچے بھی میری باربر شاپ میں بال ترشوانے کے لیے آنے لگے۔ انہیں میرا نیا طریقہ کار انہیں اچھا لگتا ہے۔ 
وفا صقر کا کنہا ہے کہ کئی لوگوں نے باربر شاپ میں کام کرنے کا سن کر میرے خلاف سخت تبصرے کیے جبکہ کئی نے پسندیدگی کااظہار کیا۔
انہو ں نے مزید کہا کہ جائز طریقے سے روزگار حاصل کرنا کوئی بری بات نہیں تاہم کئی لوگوں رائے یہ  ہے کہ باربر شاپ میں خواتین کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا۔

شیئر: