Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اس سال کورونا کے سب سے کم کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 29 ہزار 518 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ پیر 13 ستمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 632 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو اس سال سب سے کم ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 29 ہزار 518 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ’جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 14 ہزار 18 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 64 ہوگئی‘۔
’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 705 مکمل صحتیاب ہو گئی۔ صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 20 ہزار 653 ہوگئی ہے‘۔ 
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 55 ہزار 408 خوراکیں دی گئی ہیں ۔ اب تک  ویکسین کی ایک کروڑ 89 لاکھ 97 ہزار 951 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: