Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں سینوفارم کی دونوں خوراکیں لینے ولوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت

20 ستمبر سے قبل دونوں خوراک لینے والوں کو بوسٹر ڈوز لینا ہوگی(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی میڈیا سینٹر نے چھ ماہ قبل سینوفارم ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے تمام  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا سے مکمل بچاؤ کے لیے 20 ستمبر تک ایک اور خوراک (بوسٹر)  لیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ’ سینوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بوسٹر لگوائیں‘۔
 بعض افراد نے استفسار کیا تھا کہ چھ ماہ قبل سینوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں آیا  مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لیے بوسٹر ڈوز لینا ہوگی یا نہیں۔ 
ابوظبی میڈیا سینٹر نے استفسار کے جواب میں بتایا کہ 20 ستمبر 2021 تک وہ تمام افراد جنہوں نے چھ ماہ قبل سینوفارم کی دوسری خوراک لی تھی انہیں گرین نطاق میں رکھا جائے گا۔ یہ گرین نطاق میں رہنے کی آخری مہلت ہوگی۔ 
20 ستمبر سے قبل دونوں خوراک لینے والوں کو مدافعتی نظام مضبوط بنانے اور گرین نطاق میں رہنے کے لیے بوسٹر ڈوز لینا ہوگی۔ اگر ایسا نہ کیا تو انہیں پبلک مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
خیال رہے کہ گرین نطاق کے لیے ہر 30 روز میں پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رزلٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔
ابوظبی صحت خدمات کمپنی نے  چار اگست 2021 کو تین برس سے 17 برس تک کے بچوں کے  لیے سینوفارم ویکسین فراہم کرنا شروع کی تھی۔ اس سے قبل بچوں کو سینوفارم ویکسین بچوں کو دینے کی اجازت نہیں تھی۔ 

شیئر: