Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سبزہ زاروں اور خوبصورت درختوں سے آراستہ ’جزیرہ مرجان‘

جزیرہ مرجان میں 25 سائبان ہیں- (فوٹو: ایس پی اے)
خلیج عرب کے وسط میں سبزہ زاروں، خوبصورت درختوں اور چمن زاروں کے باعث جزیرہ مرجان سیاحوں اور مشرقی ریجن کے باشندوں کا پسندیدہ ترین سیاحتی مرکز ہے- 
ایس پی اے کے مطابق یہاں 1991 سے سیاحتی سہولتوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے- مشرقی ریجن کی میونسپلٹی کا متعلقہ ادارہ یہاں سرمایہ کاری کا پروگرام تیار کر رہا ہے جس سے اس کی آمدنی میں پانچ فیصد تک اضافہ ہوگا- 

جزیرے کے اطراف آہنی باڑ لگی ہوئی ہے- (فوٹو: ایس پی اے)

الشرقیہ میونسپلٹی سی فرنٹ، کورنیش اور جزیرہ المرجان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی سکیمیں تیار کر رہی ہے- اس سلسلے میں الشرقیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پرائیویٹ سیکٹر اور مختلف فریق حصہ لے  رہے ہیں- 
جزیرہ مرجان کے سینٹر میں 30 میٹر اونچا ٹاور بنا ہوا ہے- یہ اسلامی ٹاورز کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے- یہاں سبزہ زار ہے- انواع و اقسام کے درخت ہیں- پھلواریاں ہیں اور نخلستان ہیں- یہ سب کچھ 52 ہزار مربع میٹرکے رقبے میں پھیلا ہوا ہے- جزیرہ مرجان میں 25 سائبان ہیں- 

اآٹھ ہزار مربع میٹر میں کار پارکنگ بنی ہوئی ہے- (فوٹو: ایس پی اے)

جزیرے کے اطراف آہنی باڑ لگی ہوئی ہے- جمالیاتی مناظر سے آراستہ ہے- اآٹھ ہزار مربع میٹر میں کار پارکنگ بنی ہوئی ہے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: