Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

’ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عام حالات میں جرمانہ ایک ہزار ریال ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دہرانے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کر دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عام حالات میں جرمانہ ایک ہزار ریال ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’پبلک مقامات میں سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنا، داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کا جائزہ لینے نہ دینا، ماسک کی پابندی نہ کرنا اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہیں‘۔
’وزارت کے ضوابط میں واضح طور پر افراد  اور ادارے کے لیے ایس او پیز کا تعین کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد ضروری ہے‘۔
’تفتیشی اہلکاروں کو حالات کے حساب سے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ عام جرمانے کے علاوہ سزا کے طور پرجرمانے کی رقم دو گنا کردیں‘۔

شیئر: