Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: خاتون ڈاکٹر بغیر ڈیوٹی دیے تنخواہ لیتی رہی

رقم تنخواہ سے ماہانہ کی بنیاد پر وصول کرلی جائے- (فوٹو اخبار 24)
طائف میں خاتون ڈاکٹر ڈیوٹی  سے غیر حاضر ہونے کے باوجود ایک سال تک تنخواہ وصول کرتی  رہی- محکمہ صحت کی جانب سے تفتیش شروع کردی-  
عربی روزنامہ ’عکاظ ‘ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے طائف کے ایک سرکاری ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہےاس پرالزام تھا کہ  ڈیوٹی دیئے بغیر گھر بیٹھے سال بھر تک تنخواہ وصول کی ـ  
کیس کی تفصیلات کے مطابق ادارہ امور صحت کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کے ٹرانسفر کا فیصلہ ہوگیا تھا تاہم  انہوں نے نئے ہسپتال میں ڈیوٹی شروع نہیں کی- 
اس ضمن میں خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جب تک پہلے ہسپتال سے ٹرانسفر کی کارروائی مکمل نہیں ہوتی ہے اس وقت تک دوسرے ہسپتال میں ڈیوٹی نہیں دی جاسکتی- 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے تفتیش کے بعد کیس قانونی ادارے کو بھجوا دیا-  
غیر حاضری کا جواز یہ کہہ کر پیش کیا کہ ہسپتال کے  ایک اہلکار کے ساتھ مسائل کے باعث اس کی جسمانی اور ذہنی صحت خراب تھی جس کی وجہ سے وہ ڈیوٹی نہیں دے سکی-  
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کا ذمہ دار ایک اہلکار ہے- جس نے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے بغیر معاملہ دبا دیا تھا- 
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر درخواست کررہی ہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری کا جو جواز پیش کیا ہے اسے قبول کرلیا جائے-   
اپیل میں خاتون ن مزید کہا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال بھی میرے ہے جبکہ مالی حالات ایسے نہیں کہ وہ ملازمت کے بغیر گزر بسر کرسکے-  
محکمہ صحت کے ذرائع نے توجہ دلائی ہے کہ خاتون ڈاکٹر نےاقرار نامہ جمع کرایا ہے جس میں اس نے عہد کیا ہے کہ وہ ڈیوٹی سے غیر حاضری کے دوران لی گئی ساری تنخواہ قسطوں میں واپس کردے گی- رقم اس کی تنخواہ سے ماہانہ کی بنیاد پر وصول کرلی جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: