Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صحت نے لیڈی ڈاکٹر کو معطل کردیا

فیصلہ پیشہ صحت کے قانون کی دفعہ 39 کے تحت کیا گیا-(فوٹو ٹوئٹر) 
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مدینہ منورہ میں لیڈی ڈاکٹر کو معطل کیا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت مدینہ منورہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ  وزیر صحت نے نجی ہسپتال میں گائنی کی خاتون ڈاکٹر کو پریکٹس سے معطل کیا ہے- یہ فیصلہ پیشہ صحت کے قانون کی دفعہ 39 کے تحت کیا گیا- 
مدینہ منورہ محکمہ صحت کے ترجمان معید ابو عنق نے بتایا کہ خاتون ڈاکٹر کی معطلی کا فیصلہ عارضی ہے۔  
محکمہ صحت مدینہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش کے بارے میں خصوصی کمیٹی کا فیصلہ سامنے آنے تک معطلی کا فیصلہ موثر رہے گا۔ اگر خصوصی کمیٹی نے بھی وہی فیصلہ دیا تو یہ حتمی فیصلے کی شکل اختیار کرلے گا۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ وزارت قوانین و ضوابط کی لاپروائی کے حوالے سے کسی بھی شخص کے خلاف تادیبی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

 

شیئر: