Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ سفر کرنے والے سعودی شہری ہوٹل قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی

ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے پابندیوں میں نرمی کی ہے۔(فائل فوٹو روئٹرز)
برطانیہ نے ویکسین کے نئے نظام پر عمل درآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی شہریوں کو ہوٹل قرنطینہ اور روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے پابندیوں میں نرمی کی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ گرینڈ ٹیپس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے نظام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراک لینے والے سعودی شہری ہوٹل قرنطینہ سے 4 اکتوبر 2021 سے مستثنی ہوں گے۔
برطانیہ میں سعودی سفارتخانے نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ جو لوگ برطانیہ آنا چاہتے ہوں وہ نئی ہدایات کی پابندی کریں ۔
سعودی سفارتخانے کا کنہا ہے کہ سعودی شہری برطانیہ آتے وقت مملکت سے نکلنے سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں۔  
برطانوی حکومت نے ایسے لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کی پابندی میں نرمی کردی ہے جو ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکے ہوں۔ 
برطانیہ کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے جو لوگ ایسے ممالک سے برطانیہ پہنچ رہے ہوں جوانتہائی پرخطر ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ان کے ساتھ پابندیوں میں نرمی ہوگی۔
اس اعلان کی بدولت سیاحتی اور فضائی کمپنیوں کا کاروبار بہتر ہوگا اور سفر کی راہ میں بڑی رکاوٹ ختم ہوجائے گی۔ 
وزارت ٹرانسپورٹ جمعے کو اعلان کرچکی ہے کہ ریڈ لسٹ سے خارج ممالک سے آنے والے ایسے لوگوں کو جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں انہیں سفر سے قبل ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔
برطانیہ پہنچنے پر مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو سستا اور آسان بنایا جائے گا۔
چار اکتوبر اور اس کے بعد آنے والے ایسے مسافر جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں انہیں روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی ہوگا تاہم برطانیہ پہنچنے کے دو دن بعد کم قیمت لیٹرل فلو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

شیئر: