Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین تک رسائی آسان بنانے کی عالمی کوششوں میں ساتھ ہیں: سعودی عرب

کاپی رائٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہیں ، اس کے پابند ہیں( فائل فوٹو اے ایس پی)
سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کاپی رائٹ کے احترام کے ساتھ کورونا ویکسین تک رسائی کے لیے جاری عالمی کوششوں کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔ سعودی عرب کاپی رائٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہے اور اس کا پابند ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی کاپی رائٹ ادارے کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کاپی رائٹ اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کے تناظر میں کووڈ 19 کی ویکسینوں تک رسائی میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سعودی عرب اس حوالے سے ڈبلیو ٹی او کی کوششوں کے ساتھ ہے۔ 
 اس وقت پوری دنیا غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہے۔ مملکت سمیت دنیا بھر کے ممالک وبا کے مسائل کو قابو کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ تمام اقوام کو ویکسین کی فراہمی کی مہم میں مملکت ساتھ کھڑا ہے۔
سعودی کاپی رائٹ کے ادارے نے کہا کہ سعودی عرب نے 30 اپریل 2021 کو ٹرپس کونسل کا جنیوا اجلاس طلب کیا تھا۔ اس موقع پر یہ بات ریکارڈ پر آئی تھی کہ تمام ممالک کورونا وبا سے نمٹنے کی ذمہ داری قبول کریں۔ ویکسینیں سب کو اور معقول نرخوں پر مہیا ہو۔ کاپی رائٹ کو اس حوالے سے رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔
 سعودی عرب نے ویکسین کی تقسیم اور تیاری کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچسو ملین ڈالر بھی مختص کررکھے ہیں۔ مملکت نے سی ای پی آئی کے لیے 150 ملین ڈالر  مختص کیے ہیں جبکہ جی اے وی آئی کے لیے بھی  اتنی ہی رقم مختص کی ہے۔
علاوہ ازیں دیگر علاقائی و بین الاقوامی صحت اداروں اور تنظیموں کے لیے  200 ملین ڈالر کا بجٹ دیا ہوا ہے۔ 

شیئر: