Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پہلی مرتبہ ویٹ لفٹنگ یوتھ چیمپیئن شپ آئندہ ماہ

یوتھ چیمپیئن شپ کے مقابلے 12 اکتوبر تک ہوں گے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ویٹ لفٹنگ یوتھ چیمپیئن شپ ہورہی ہے۔ جدہ میں ہونے والی اس چیمپیئن شپ میں 45 ممالک کے 17 برس سے کم عمر کے  326 نوجوان شرکت کریں گے۔ ان میں لڑکیاں شامل ہوں گی۔ 
اخبار  24 کے  مطابق سعودی ویٹ لفٹنگ آرگنائزیشن جدہ کمشنری میں اس کا انتظام  4 سے 12 اکتوبر کے دوران کرے گی۔ 
 سعودی وزیرسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے بتایا کہ اس چیمپیئن شپ کی میزبانی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قیادت کھیلوں کے شعبے کی بھر پور سرپرستی کررہی ہے۔ 
انہوں نے چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آرزو ہے کہ کامیابی آپ کا نصیب ہو۔
یاد رہے کہ سعودی کھلاڑی علی العثمان نے 2019 کے دوران  چیمپیئن شپ میں شرکت کرکے سونے اور چاندی کے میڈل جیتے تھے جبکہ علی مجید نے گزشتہ برس آن لائن بیرو چیمپیئن شپ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: