Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان پارک منصوبے کے لیے 3.847 بلین ریال کے ٹھیکے

پارک کے لیے قدیم ریاض ایئرپورٹ کی جگہ مختص کی گئی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان پارک فاؤنڈیشن نے قومی کمپنیوں کے ایک گروپ کو شاہ سلمان پارک منصوبے کے کچھ حصوں پر عمل درآمد کے لیے 3.847  بلین ریال کے ٹھیکے دیے ہیں۔
عرب نیوز نے سعودی اخبار الاقتصادية کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹھیکے تعمیراتی کام کے آغاز کے ساتھ ہیں۔
ان ٹھیکوں میں سائٹ کی تیاری کے کام، ابو بکر الصدیق روڈ اور العربہ روڈ پر متعدد سرنگوں اور پلوں کی تعمیر شامل ہے۔
شاہ سلمان پارک 13.4 مربع کلومیٹر پر قائم کیا جائے گا جس کے لیے قدیم ریاض ایئرپورٹ کی جگہ مختص کردی گئی ہے۔ اس منصوبہ کا مقصد  دنیا کا سب سے بڑا سٹی پارک بنانا ہے۔
شاہ سلمان پارک لندن کے ہائیڈ پارک سے پانچ گنا بڑا اور نیو یارک کے سینٹرل پارک سے چار گنا بڑا ہو گا۔
اس کا مقصد ایک قسم کی منزل بننا ہے جس میں 160 سے زائد خصوصیات اور پرکشش مقامات آرٹ، ثقافت، کھیل اور تفریح شامل ہیں۔
توقع ہے کہ شاہ سلمان پارک کی تعمیر اس سال کی دوسری ششماہی میں شروع ہو جائے گی۔
معاہدوں میں رائل کمپلیکس برائے آرٹس کے لیے بنیادی ڈھانچے کے کام اور سائٹ کی تیاری کے کام شامل ہیں۔
شاہ سلمان پارک منصوبہ ریاض کے چار عظیم الشان منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں سے ایک کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گا۔
یہ ریاض کے تمام باشندوں کے طرز زندگی کو بدلنے اور بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ اس میں مختلف عمارتیں اور سہولتیں شامل ہوں گی جیسے رائل آرٹ کمپلیکس، ایک نیشنل تھیٹر ، آرٹ اکیڈمیز کے ساتھ ساتھ عجائب گھر اور گیلریز۔
یہ پارک ریاض کے مرکز میں ایک سٹریٹجک مقام پر ہو گا جو چھ اہم شاہراہوں سے منسلک ہے۔ یہ کنگ عبدالعزیز پبلک ٹرانزٹ نیٹ ورک سے 5 میٹرو سٹیشنز اور ریاض بس نیٹ ورک کے 10 بس سٹیشز سے منسلک ہو گا۔

شیئر: