Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب واٹر پائپ لائن منصوبے میں شراکت داری کے لیے کوشاں

پائپ لائن منصوبے کے لیے اظہار دلچسپی کی دعوت دی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی واٹر پارٹنرشپ کمپنی (ایس ڈبلیو پی سی) نے ریاض قصیم انڈیپینڈینٹ واٹر ٹرانسمیشن پائپ لائن منصوبے کے لیے اظہار دلچسپی کی دعوت دی ہے۔
ٹریڈ عریبیہ ڈاٹ کام کے مطابق یہ منصوبہ چھ لاکھ 85 ہزار کیوبک میٹر یومیہ ٹرانسمیشن کی گنجائش رکھتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایس ڈبلیو پی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے سعودی حکومت ملک کے آبی وسائل کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے اہداف کو حاصل کرنا چاہتی ہے۔
سعودی واٹر پارٹنرشپ کمپنی کے مطابق ایک ہزار 392 کلومیٹر طویل پائپ لائن پروجیکٹ کے لیے ڈویلپر/ ڈویلپر کنسورشیم کو منتخب کرنے کے لیے ایک مسابقتی عمل منعقد کیا جائے گا جسے تعمیر،مالکانہ، آپریٹ اور ٹرانسفر کی بنیاد پر لاگو کیا جائے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ بولی کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
سعودی واٹر پارٹنرشپ کمپنی کے مطابق یہ ایسٹرن سپلائی گروپ کے اندر پائپ لائنز اور عبوری/ ٹرمینل سٹوریج کی سہولتوں پر مشتمل پینے کے قابل پانی کے ٹرانسمیشن سسٹم کا نیٹ ورک تیار کرے گا تاکہ کھپت کے مراکز اور آنے والے ڈیسیلینیشن پلانٹس کے درمیان اہم رابطہ فراہم کیا جا سکے۔
کمپنی نے مزید کہا ہے کہ بولی جیتنے والا ایس ڈبلیو پی سی کو 35 سالہ واٹر ٹرانسمیشن معاہدے کے تحت مشرقی سپلائی گروپ کو فروغ دینے کے لیے فراہم کرے گا۔
سعودی واٹر پارٹنرشپ کمپنی کی ذمہ داریوں کو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے وزارت خزانہ کی جانب سے کیے گئے کریڈٹ سپورٹ معاہدے کی مدد حاصل ہو گی۔
دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2021 کے بعد ٹینڈر کے عمل میں حصہ لینے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کریں۔
واضح رہے کہ یہ سعودی عرب کا تیسرا  آئی ڈبلیو ٹی پی منصوبہ ہے۔
پہلا  منصوبہ راس موہیسن تا مکہ آئی ڈبلیو ٹی پی ہے جس کے لیے 16 ستمبر تک پری کوالیفکیشن دستاویزات متوقع ہیں۔ دوسرا منصوبہ رائیس سے ربیگ آئی ڈبلیو ٹی پی ہے جس کے لیے 30 ستمبر تک دلچسپی کے اشارے متوقع ہیں۔

شیئر: