Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے سابق صدر کی وفات پر سعودی قیادت کی تعزیت

سعودی قیادت نے الجزائر کے سابق صدر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے سابق صدر عبد القادر بن صالح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الجزائری صدر عبد المجید تبون کو تعزیتی پیغامات ارسال کئے گئے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں الجزائر کے سابق صدر عبد القادر بن صالح کی وفات کی خبر سے صدمہ ہوا ہے‘۔
’ہم آپ سے، الجزائری حکومت اور عوام سے اور سابق صدر کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ متوفی کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت کی اعلی منزلوں سے نوازے نیز الجزائر کو ہر برائی سے محفوظ کرے‘۔
اسی طرح کا پیغام ولی عہد وویر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے الجزائری صدر عبد المجید تبون کو روانہ کیا گیا ہے۔
ولی عہد نے اپنے مکتوب میں سابق صدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم الجزائری حکومت، عوام اور پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔

شیئر: