سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے جمعرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون، خطے کی حالیہ صورتحال اور علاقائی سلامتی و استحکام بڑھانے کی کوششوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد جنگ کا آغاز ہوا۔ جواب میں تہران نے میزائل اور ڈرون کے ذریعے خطے کے کئی ممالک کو نشانہ بنایا۔ آبنائئے ہرمز سے گیس و تیل کی فراہمی سمیت تجارتی جہازوں کی آمد ورفت روک دی۔