Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی جانب سے یوم وطنی کی مبارک باد

شاہ سلمان نے 91 ویں یوم وطنی پر مبارک باد ٹوئٹر پر دی - (فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت کے 91 ویں قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے ـ   
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود  نے اپنے ٹوئٹ میں سعودی عرب کے  91 ویں  قومی دن کے موقع پر خصوصی مبارک باد کے پیغام میں کہا ’ہم رب کریم کی عطا کردہ امن، سلامتی اور استحکام کی  نعمتوں  پر ہمیشہ شکر گزار رہے ہیں، ہم ہمیشہ اپنے حال اور مستقبل کے لیے کوشاں ہیں‘ـ
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: