Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کی طرف سے پاکستان کے لیے طبی امداد

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے امدادی سامان ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے کیا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ، اسلام آباد)
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس کے باعث بننے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے طبی امداد دی گئی ہے۔
جمعے کے روز اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد عثمانی کے ہمراہ طبی سامان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے کیا۔
پاکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق حوالے کیے جانے طبی سامان میں آکسیجن کے 18 پلانٹس اور 360 بیڈ سائیڈ آکسیجن کنسینٹر اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
وزرات صحت کو فراہم کیے جانے والا سامان پاکستان کے مختلف صوبوں میں کورونا کے کیسز سے نمٹنے کے لیے مددگار ہو گا۔

شیئر: