سعودی عرب 23 ستمبر کو ورلڈ سائن ڈے میں شرکت کرکے انٹرنیشنل کمیونٹی میں شامل ہوا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے سننے سے محرومی کے بارے آگاہی فراہم کرنے اور ایسے لوگوں کی مدد کے لیے ’ہم آپ کے ساتھ ہیں‘ انیشیٹو نافذ کیا۔
مزید پڑھیں
-
معذوری رکاوٹ نہ بنی، باز کو اشاروں کی زبان سیکھا دیNode ID: 523066
-
نئے تعلیمی سال سے اشاروں کی زبان نصاب میں شاملNode ID: 591441
سعودی وزارت صحت نے اپنے عملے کو ان افراد کے ساتھ کام کرنے کی تربیت دی جو سننے سے محروم ہیں، انہیں اشاروں کی زبان کے اصول اور بنیادی باتیں سکھاتے ہیں اور انہیں چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔
سائن لینگویج میں 35 دستی علامتیں شامل ہیں، ہر ایک حروف تہجی کے ایک حرف کی نمائندگی کرتی ہے اور پانچ دیگر علامتیں جو تشریح کی نمائندگی کرتی ہیں۔
عربی سائن لینگویج 53 دستی علامتیں شامل ہیں جو ایک یا ایک سے زیادہ ہندسوں میں تعداد کی نمائندگی کرتی ہیں۔
دیگر الیکٹرانک خدمات میں بیرون ملک احکامات کی خدمت اور معید ( اپائنمنٹ) سروس پر سوالات شامل ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے اپنے ای ہیلتھ سسٹم کے ذریعے معذور افراد بشمول سننے سے محروم افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا۔
یہ پلیٹ فارم سعودی وزارت صحت کے افسران کو الیکٹرانک طور پر رجسٹریشن اور درجہ بندی پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹیشن ڈسکاؤنٹ کارڈز اور ٹریفک سہولت کارڈ جاری کرنے کی نگرانی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے ای ہیلتھ پلیٹ فارم کو دیگر اتھارٹیز جیسے وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی اور وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کر کے تمام طریقہ کار کو خود کار کرکے سروس کی فراہمی کی رفتار اور یکسانیت کو یقینی بنایا ہے۔
خدماتنا الصحية أقرب إليك في #اليوم_العالمي_للغة_الإشارة
خدمات مركز 937 مستمرة لخدمة ذوي الإعاقة السمعية عبر تطبيق إشارة وعلى مدار الساعة.حمّل التطبيق:https://t.co/bUnYR5J4Lf
ولمعرفة كامل الخطوات شاهد الفيديو ⬇️ pic.twitter.com/wxhubYh2E5— الصحة_937 (@SaudiMOH937) September 23, 2021