Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واس میں شیئرز، کرنسی اور قیمتی دھاتوں کے نرخناموں کا اجرا

’ویب سائٹ پر چلنے والے ٹکر لائیو ہیں جو عالمی منڈی اور شیئر مارکیٹ سے جڑے ہوئے ہیں‘ (فوٹو: واس)
سعودی پریس ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز کی قیمتوں کے علاوہ کرنسی، تیل، گیس اور قیمتی دھاتوں کے نرخوں کے ٹکر چلانا شروع کردیئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی نے کہا ہے کہ ’شیئرز مارکیٹ اور تیل، کرنسی اور دھاتوں کے نرخ جاری کا مقصد واس کے تحت اقتصادی پورٹل جاری کرنا ہے۔
آفیشل ویب سائٹ پر چلنے والے ٹکر لائیو ہیں جو عالمی منڈی اور شیئر مارکیٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔
واس نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب بیرونی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں کی معیشت دن بدن ترقی کر رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی سٹاک مارکیٹ مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ۔

شیئر: