Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین سعودی خواتین نے سکائی ڈائیونگ میں مہارت حاصل کرلی

’سعودی خواتین آلا ظافر، مرام العید اور رزان الغفیلی نے سکائی ڈائیونگ میں مہارت حاصل کرلی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ایکسٹریم سپورٹس فیڈریشن نے تین سعودی خواتین کو سکائی ڈائیونگ کا لائسنس دے دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورس کو شاندار نمبروں کے ساتھ پاس کرنے پر سعودی خواتین کوامریکی ادارے کی طرف سے لائسنس بھی جاری ہوا ہے۔
کنگ عبد العزیز اکنامک سٹی میں 17 ستمبر سے 25 ستمبر تک  نیشنل گارڈ کے بلیک ہوک طیاروں کے ذریعہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا تھا۔
مذکورہ عرصے کے دوران سعودی خواتین آلا ظافر، مرام العید اور رزان الغفیلی نے سکائی ڈائیونگ میں مہارت حاصل کرلی۔
 

شیئر: