Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے چار علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کا امکان

شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے  کہا ہے کہ’ منگل کو مملکت کے چار علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائے گا اور بارش کا بھی امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں توقع ظاہر کی کہ’ سعودی عرب کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت  میں کمی واقع ہوگی‘۔
قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا کہ ’جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
مدینہ منورہ کے  بعض بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل نمودار ہوں گے جبکہ بحیرہ احمر کے  شمالی اور وسطی مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی اور اونچی لہریں اٹھیں گی۔
بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 25 تا  45 کلو میٹر تک ہوگی۔ لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی ہوں گی ۔

شیئر: