Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نماز کے لیے انتظامات

کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے نظرتعداد کو محدود رکھا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کو نمازیوں کےلیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ـ
ویب نیوز اخبار 24 نے سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد سے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نماز ادا کرنے پرپابندی عائد کردی گئی تھی جس کا مقصد سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا تھا ـ
احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد الحرام میں نماز باجماعت کےلیے محدود تعداد رکھی جاتی ہے تاکہ ازدحام نہ ہو اور لوگ بغیر کسی مشکل کے نمازاور عمرہ کی ادائیگی کرسکیں ـ
الاخباریہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ امور حرمین کے ترجمان ہانی حیدر نے مزید بتایا کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نمازیوں کی سہولت کےلیے تیاریوں کا آغاز کردیاگیا ہےاس حوالے سے صحنوں کی مسلسل سینیٹائزنگ بھی کی جاتی رہے گی جبکہ آب زم زم کی مستقل فراہمی کا بھی بندوبست کیاگیا ہے ـ
واضح رہے مسجد الحرام میں نماز باجماعت کےلیے جانے والوں کو بھی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ہوتا ہے جس کا مقصد ازدحام پرقابو پانا ہے تاکہ لوگوں کو کورونا کی وبا سے محفوظ رکھا جاسکے ـ

شیئر: