Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70 برس سے زائد عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت

عمرہ کی ادائیگی کے لیے ویکسینیشن شرط لازمی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے 70 برس سے زائد عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت دے دی ہے ـ
عربی روز نامے ’عکاظ‘ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ  70 برس سے زیادہ عمر کے لوگ اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے عمرے کا اجازت نامہ جاری کراسکتے ہیں بشرطیکہ وہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں- 
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے قبل ازیں کہا گیا تھا کہ ستر برس سے زیادہ عمر کے افراد عمرہ نہیں کرسکتے نہ انہیں عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے خواہ وہ ویکسین لگوا چکے ہوں ـ
تاہم حال ہی میں وزارت نے عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے حوالے سے نئے زمروں کا اعلان کیا ہے -
نئے زمروں میں بارہ برس سے اٹھارہ برس کے لڑکوں اور لڑکیوں کو اندرون مملکت سے ایسی صورت میں عمرے کی اجازت دے دی گئی جبکہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں- اسی طرح ستر برس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی گئی جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں- 

شیئر: