Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سمندری طوفان ’شاہین‘ سے سعودی عرب براہ راست متاثر نہیں ہوگا، پیر سے بارش کا امکان

طوفان کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہو گا۔( فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’شاہین‘ سے سعودی عرب براہ راست متاثر نہیں ہوگا تاہم پیر سے مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
’عکاظ‘  نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا کہ سمندری طوفان ’شاہین ‘ کو اول درجے کا طوفان کہا جاسکتا ہے جس کی رفتار 110 سے 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی ـ طوفان کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہو گا۔
آئندہ 24 گھنٹے کے حوالے سے  بیان میں کہا گیا کہ طوفانی ہواوں کی رفتار میں بھی کمی ہونے کی امید ہے جو 100 سے 110 کلو میٹرفی گھنٹہ کے حساب سے ہوگی جبکہ آئندہ 48 گھنٹے میں طوفان کی رفتار میں کافی کمی ہو جائے گی جو 55 سے 60 کلو میٹرفی گھنٹہ ہو گی جبکہ اس کا رخ مغرب سے شمال مغربی سمت ہو گا۔
دریں اثنا ’سبق‘ نیوز نے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ طوفان کے حوالے سے براہ راست اور بلواسطہ کے فرق کو سمجھا جائے۔
براہ راست کا مطلب ہے کہ سمندری طوفان خشکی سے ٹکرائےجبکہ غیر بلواسطہ کی حالت موسم کی تبدیلی اور بارش ہوتی ہے جس میں سمندری پانی تیزی سے بخارات کا رخ اختیار کرتا ہے جس سے مسلسل بارش کا امکان ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے مزید کہا کہ متوقع بارش کئی دن تک وقفے وقفے سے ہوتی رہیں گی جن سے مملکت کے جنوبی اورمشرقی علاقے متاثر ہوس گے جبکہ ریاض ، نجران ، عسیر ، جازان ، مکہ مکرمہ کے علاقے بھی بارش کی زد میں رہنے کی توقع ہے۔
عمان میں سعودی سفارتخانے نے  شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ـ 
 سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا کہ سلطنت عمان میں موجود سعودی شہری کسی بھی ہنگامی حالت میں سفارت خانے سے رجوع کرسکتے ہیں۔

شیئر: