Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب کی  زیر قیادت عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی غرض سے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو روک لیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے وضاحت کی گئی  ہے کہ شہریوں کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لیےان خطرات سے نمٹ رہے ہی۔
 
قبل ازیں جمعرات کی شب حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان پر دھماکہ خیز ڈرون سے حملہ کی کوشش بھی بروقت مداخلت کے باعث ناکام بنا دی گئی تھی۔
مملکت کی جانب آنے والے دھماکہ خیز مواد سے بھرے اس ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے واس کے مطابق گذشتہ ہفتے سے حوثی باغیوں نے مملکت میں شہری اہداف اور شہریوں پر حملے بڑھا دیئے ہیں۔

شیئر: