Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی وزیر خارجہ کی دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے پر بات چیت

فرانسیسی وزیر خارجہ دبئی ایکسپو میں شرکت کے بعد ریاض پہنچے تھے۔ فائل فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ویس لی ڈریان نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور ان کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اتوار کو دیر گئے ہونے والی اس ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے ارکان اور قومی سلامتی کے مشیرمساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مملکت میں فرانسیسی سفیر فلپ ریگس اور فرانس کی وزارت خارجہ کے کئی افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
سعودی عرب کے دورے پر آئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے مملکت کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ثقافت اور توانائی کے وزرا سے الگ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ریاض پہنچنے سے قبل فرانسیسی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں دبئی ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

شیئر: