Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نون ڈاٹ کام سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور سرمایہ کاروں سے دو ارب ڈالر جمع کرے گا

رقم انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی( فوٹو عرب نیوز)
 مشرق وسطی میں ایمیزون کے حریف نون ڈاٹ کام نے خلیجی ای کامرس مارکیٹ کے بڑے حصے پر قبضے کے لیے سعودی خود مختار فنڈ پی آئی ایف اور دیگر سرمایہ کاروں سے اگلے تین سے چار سالوں میں 2 بلین ڈالر جمع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نون کے بانی محمد العبار نے بلوم برگ کو بتایا کہ یہ رقم انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے اور ترسیل میں تیزی لانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای کامرس اس وقت خطے میں مجموعی  ریٹیل کا 2 سے 2.5 فیصد ہے جبکہ مغربی دنیا اور چین میں 20 سے 22 فیصد ہے۔
ن ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور مصر میں کام کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں توسیع کے لیے کوشاں ہے۔
محمد العبار جو دیگر علاقائی نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر 50 فیصد نون کے مالک ہیں نے پی آئی ایف سے 2016 میں فرم بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر اکھٹے کیے تھے۔
نون کے اب روزانہ تقربباً 4 ملین صارفین ہیں۔ اس کی ترقی میں تیزی آ رہی ہے کیونکہ اب یہ گروسری کی ترسیل کی جانب  ہے۔
العبار نے کہا کہ ’ٹریفک ماہانہ بنیادوں پر بڑھ رہی ہے۔ہم ہر سال آسانی سے دگنا کر رہے ہیں جبکہ  پیکج کی ترسیل کا حجم تقریباً 2.5 گنا بڑھ گیا ہے۔‘

شیئر: