Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 سے زیادہ ملکوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں سعودی سپورٹ سے فائدہ اٹھایا

سپورٹ میں طبی امداد اور کورونا ویکسین شامل ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
کورونا کے خلاف عالمی لڑائی میں سعودی عرب کا عزم اس وبا کے آغاز کے ساتھ ہی اہم رہا ہے۔ 
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’سعودی عرب نے آج تک 82 کروڑ،52 لاکھ، 80 ہزار 643 ڈالر کی لاگت سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ کی ہے جس میں سے11 کروڑ،90 لاکھ،14 ہزار 998 ڈالر کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے۔‘
شاہ سلمان میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس سپورٹ میں ضروری طبی اور احتیاطی امداد، ویکسین اور طبی عملے کے لیے کوویڈ 19 کے پروٹوکول کی تربیت شامل ہے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 30 ممالک نے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی سپورٹ سے فائدہ اٹھایا ہے اور یہ مرکز ضرورت مند لوگوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔
اس مرکز نے پچھلے ہفتے اردن میں زاتاری مہاجر کیمپ کو طبی امداد اور سامان پہنچایا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے حال ہی میں یمن کی وزارت صحت عامہ اور آبادی کے تعاون سے کوویڈ 19 کے علاج کے لیے طریقہ کار کے بارے میں تربیتی کورس کا اہتمام کیا تھا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے گذشتہ ماہ یوراگوئے کو طبی امداد بھی فراہم کی تھی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے جنوری میں کورونا کی وبا سے لڑنے کے لیے یمن میں ایک نئے منصوبے کے ذریعے تیاری اور ردعمل کی سپورٹ کی تھی۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران انڈیا کو آکسیجن بھیجی تھی۔( فائل فوٹو ایس پی اے)

اس شراکت داری کی بدولت اعلی ترجیحی اضلاع میں تیزی سے رسپانس ٹیموں کے ذریعے اہم معاونت فراہم کی جاتی رہے گی۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے گذشتہ ماہ پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت پر مشتمل طبی امداد اور سامان ویتنام  بھیجے تھے۔
سعودی عرب نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران اپریل اور مئی میں انڈیا کو آکسیجن بھیجی تھی۔
عوام کے تعاون سے متعلق سوالات کے جواب میں میڈیا سینٹر نے عرب نیوز کو بتایا کہ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے ایک آن لائن پلیٹ فارم قائم کیا ہے جو بیرونی عطیات کے لیے وقف ہے۔
یہ پلیٹ فارم عطیات دینے والے کو اس ملک کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے جس کے لیے وہ عطیہ دینا چاہتا ہے اور کئی انسانی منصوبوں میں سے انتخاب کرتا ہے بشمول کنوؤں کی کھدائی، کھانے کی تقسیم، یتیموں کی کفالت،کارڈیک آپریشنز،خصوصی سرجری اور دیگر امدادی پروگرام۔

شیئر: