Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیر سے ’تمام تعلیمی اداروں میں نارمل کلاسز‘ کی بحالی

اس سے قبل وبائی صورت حال کی وجہ سے محدود کلاسوں کی اجازت دی گئی تھی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ ’پاکستان بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔‘
اسد عمر کی جانب سے جمعرات کو کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’وبائی صورت حال میں کمی اور سکول ویکسینیشن پروگرام کے اجرا کے بعد معمول کی کلاسز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

اس سے قبل تعلیمی اداروں بالخصوص سکولوں کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ طلبہ و طالبات کی پوری تعداد کے بجائے نصف تعداد میں انہیں کلاسوں میں شریک کرائیں۔
اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے والے اداروں کی جانب سے حکومتی ہدایت کے بعد طلبہ کو وقفوں کے ساتھ نصف تعداد میں کلاسوں میں شریک کرایا جا رہا تھا۔
اسد عمر کی جانب سے کیے گئے اعلان پر جہاں کچھ لوگوں نے فیصلے کو سراہا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے۔

معاملے پر گفتگو کرنے والے صارفین میں سے ایک نمل زہرہ نے لکھا کہ ’ویکسینیشن کے لیے اگر والدین اجازت نہ دیں تو اس کے بارے میں تعلیمی ادارہ کیا کرے؟ والدین اور ادارے کے لیے احکامات کیا ہیں۔ وہ بھی واضح کر دیجیے کیونکہ اساتذہ جن کے ذمے بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرانا ہے، ان کے لیے مسئلہ بنتا ہے۔‘

شیئر: