Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل میڈیا کے معاملات کی درستگی کے لیے 45 دن کی ڈیڈ لائن

مقررہ مدت کے بعد قانونی چارہ جوئی ہوگی- (فوٹو ٹوئٹر)
وزارت اطلاعات  نے مملکت میں  انٹرنیٹ پر اخباری ویب سائٹس کی انتظامیہ کو 45 دن کی مہلت دی ہے- اس دوران وہ اپنے لائسنس کی تجدید یا اجرا کرلیں-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اطلاعات کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اتھارٹی برائے سمعی و بصری میڈیا کا کہنا ہے کہ مملکت میں کام کرنے والے تمام ڈیجیٹل میڈیا اپنے قانونی معاملات کو درست کرلیں ـ  
وزارت کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ 45 دن کے اندر وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے لائسنس کے حصول یا تجدید کی کارروائی کی درخواست جمع کرائی جاسکتی ہےـ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے دوران باقاعدہ لائسنس جاری نہ کرنے یا پرانے لائسنس کی تجدید نہ کرنا خلاف  قانون تصور کیاجائے گاـ مقررہ مدت کے بعد لائسنس حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ـ 
لائسنس حاصل کرنے کے لیے اتھارٹی نے ویب سائٹ کا بھی اعلان کیا  https://eservices.gcam.gov.sa/  جس پر لاگ ان کرکے ڈیجیٹل میڈیا کا لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے-
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: