Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیجیٹل لائبریری کے ڈیٹا بیس تک ایک ہفتے کےلیے مفت رسائی

ڈیٹا بیسز 19 ستمبر سے ایک ہفتے کے لیے مفت دستیاب ہوں گے( فوٹوٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم میں سعودی ڈیجیٹل لائبریری نے اعلان کیا ہے کہ ڈیجیٹل معلومات کے ذرائع فراہم کرنے والے 16 ڈیٹا بیسز کے لیے مملکت کی سطح پر ایک ہفتے تک مفت رسائی کا آغاز کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ انیشیٹو 23 ستمبر کو مملکت کا 91 واں قومی دن منانا ہے اور یہ متعدد عرب اور غیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز کے تعاون سے ہے۔
ڈیٹا بیسز 19 ستمبر سے ایک ہفتے کے لیے مفت دستیاب ہوں گے۔
لائبریری کی خدمات سے استفادہ کرنے والے تمام افراد کو سعودی ڈیجیٹل لائبریری پورٹل کے ذریعے لنک تک رسائی کی دعوت دی جاتی ہے۔
ڈیجیٹل لائبریری نے یونیورسٹیوں، سرکاری اور نجی شعبوں کے بجٹ پر بوجھ کو کم کرنے میں مدد کی ہے جبکہ ڈیجیٹل انفارمیشن ذرائع کی اس تعداد نے سعودی اور بیرون ملک مقیم غیر ملکیوں کی مدد کی ہے۔
لائبریری کے سب سے اہم انیشیٹوز میں سائنٹیفک تھیسز پروجیکٹ،سائنٹیفک جرنلز پروجیکٹ،عربی کتابوں کے لیے ڈیجیٹل لائبریری پروجیکٹ اور عام تعلیم کے طلبہ کے لیے نالج لائبریری پروجیکٹ شامل ہیں۔
کورونا کی عالمی وبا کے دوران سعودی ڈیجیٹل لائبریری متعدد عرب اورغیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز کے تعاون سے متعدد ڈیجیٹل ڈیٹا بیسز تک ایک جامع اور مفت رسائی انیشیٹو کرنے میں کامیاب رہی۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق لائبریری میں 169 بین الاقوامی اور عرب ڈیٹا بیسز ہیں جو مختلف تعلیمی شعبوں پر محیط ہیں جن میں چار لاکھ 50 ہزار  ڈیجیٹل کتابیں، 60 ہزار سائنسی جریدے اور تحقیق اور کانفرنس کے کاغذات کے 9 ملین مقالے شامل ہیں۔

ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات سے 1.6 ملین سے زائد طلبہ اور پوسٹ گریجویٹ محققین نے فائدہ اٹھایا ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)

اس کے علاوہ لائبریری میں 52 لاکھ 24 ہزار 410  یونیورسٹی تھیسز،30 لاکھ 61 ہزار 669 سائنسی رپورٹس، 7 ملین ملٹی میڈیا مواد شامل ہیں جن میں سائنسی تصاویر اور مختلف شعبوں میں فلمیں شامل ہیں۔ لائبریری کی ملکیتی معلوماتی اثاثوں میں 12 ملین سے زیادہ سائنسی مواد شامل ہے۔
اس انفارمیٹکس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 65 اداروں اور 300 سے زائد عالمی پبلشرز سے تجاوز کر گئی ہے۔ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں انٹرنیٹ پر پورٹل کے ذریعے اس کی خدمات تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔
ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات سے 1.6 ملین سے زائد طلبہ اور پوسٹ گریجویٹ محققین نے فائدہ اٹھایا ہے جن میں 55 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 71 ہزار  فیکلٹی ممبران، سکالرشپ پر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبہ  نیز 20 سرکاری ادارے شامل ہیں۔
ڈیجیٹل لائبریری نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں جن میں 2020 میں عرب فیڈریشن برائے لائبریریز اور انفارمیشن ’آئی نو‘ ایوارڈ فار آؤٹ سٹینڈنگ پروجیکٹس ان عرب ورلڈ اور 2018 میں علم کی منتقلی اور پھیلاؤ میں پانچویں سیشن کے لیے شیخ محمد بن راشد نالج فاؤنڈیشن سے ایوارڈ شامل ہے۔

شیئر: