Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو:سفارتخانہ پاکستان کویت میں پرچم کشائی کی تقریب

کویت(محمد عرفان شفیق) 23مارچ کی مناسبت سے کویت میں سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یوم پاکستان کی تقریب کا باقاعدہ آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے پاکستان کا جھنڈا قومی ترانے کی دھن پر ہوا میں لہرایا۔  تقریب کا آغاز قران حکیم کی آیات بینات سے ہواجسکے بعد صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب کی خاص بات بچوں کی پرفارمنس تھی جنہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغموں سے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع روایتی ناشتے سے کی گئی۔
 
 

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے ٹیگز دبائیں

 

شیئر: