Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین، ماہرین حیرت زدہ، پاکستان میں سعودی کیڈٹ کو انعام سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں سعودی اور پاکستان بحریہ کی مشترکہ مشق، تیما کی ریتیلی چٹان کی کٹائی، سعودی عرب میں فیشن ماہرین کا فورم  اور فالکن میلے میں مختلف ایونٹس متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
 
پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بہترین کارکردگی، سعودی کیڈٹ کو انعام

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے طلبہ کی گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقوں ’نسیم البحر کا اختتام

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں ’نسیم البحر 13 ‘ سنیچر کو ختم ہو گئیں۔ بحری مشقوں میں پہلی بار سعودی شاہی فضائیہ کے یونٹ نے بھی شرکت کی ہے۔
تیما کی ریتیلی چٹان کی کٹائی کیسے؟ ماہرین حیرت زدہ

مملکت کی شمال مغربی سمت میں واقع تیما کمشنری میں ریت کی چٹان نے غیر ملکی ماہرین کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ ریتیلی پتھروں پر مشتمل چٹان درمیان سے دوحصوں میں اس طرح منقسم ہے کہ اسے دیکھ کر یہی گمان ہوتا ہے کہ چٹان کو تیز دھار آڑی یا بلیڈ سے کاٹا گیا ہے۔
سعودی عرب میں فیشن ماہرین کا فورم دسمبر میں ہوگا

سعودی عرب کی فیشن اتھارٹی 10 اور 11 دسمبر کو ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے کلچر پیلس میں ’فیشن کا مستقبل‘ فورم منعقد کرے گی۔
سعودی عرب میں 16 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار

گزشتہ ہفتہ کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 16 ہزار 151 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
فالکن میلے میں مختلف ایونٹس  

سعودی فالکن کلب کی جانب سے جاری فالکن اور شکارعنوان سے جاری بین الاقوامی نمائش میں شرکاء کے دلچسپی کےلیے مختلف ایونٹس رکھے گئے ہیں ۔ نمائش میں آنے والے زائرین کو بازوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بھی تفصیلی طورپر آگاہ کیا جاتا ہے۔ 
جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کےلیے ٹیکے 

املج میں جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کےلیے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ 
 مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں قالین  

نمازیوں کے استقبال کےتمام انتظامات کرلیے گئے۔حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ  زائرین کو مغرب عشا اور فجر کی نمازیں مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ گیٹ نمبر 86 اور مغربی صحن میں گیٹ نمبر 89 کے درمیان نماز کے لیے قالین بچھائے گئے ہیں۔ 
 بریسٹ کینسر سے آگاہی کےلیے مہم 

الجوف محکمہ صحت نے لوگوں کو بریسٹ کینسر سے آگاہی دلانے کےلیے ایک ہزار غبارے ہوا میں چھوڑے گئے ۔ 
دنیا کا تیز ترین ٹریک  

جدہ میں فارمولا1 ٹریک تیار ہو چکا ہے جسے دنیا کا تیز ترین ٹریک بنایا جائے گا۔  
انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ منعقد 

جدہ میں انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ کھیلا گیا جو پانچ اکتوبر سے نو اکتوبر تک جاری ٹورنامنٹ کی  ٹرافی جرمنی کی ٹیم نے اپنے نام کر لی۔  
بحری ٹیکسی کا تجرباتی آغاز 

کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ’کاوسٹ‘ کے مابین بحری ٹیکسی کا تجرباتی آغاز کردیا گیا ہےـ 
 

شیئر: