Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن بلدیہ کے تفتیشی دورے، 109 تجارتی اداروں کے خلاف کارروائی

میونسپلٹی کو 940 پر 15 شکایات موصول ہوئیں ہیں (فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور نگرانی کے لیے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے 1304 دورے کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ کی میونسپلٹی کو 940 پر 15 شکایات موصول ہوئیں ہیں جس پر میونسپلٹی نے مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے دورے کرنے کے احکامات دیے۔ 109 تجارتی اداروں میں خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
میونسپلٹی کو ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ کچھ تجارتی ادارے ماسک کے استعمال، درجہ حرارت کی چیکنگ اور توکلنا سٹیٹس چیک کرنے میں سستی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس پر انہیں انتباہی نوٹس جاری کرنے کے بعد کارروائی کی گئی۔
مشرقی ریجن کی میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کوئی خلاف ورزی نوٹ کرے تو فوری طور پر بلدیہ کے شکایات نمبر 940 یا بلدی ایپ پر اس کی اطلاع کرے۔
الشرقیہ میونسپلٹی نے تمام شہریوں اور مقیمین سے پرھ کہا ہے کہ کسی بھی تجارتی مرکز یا مارکیٹوں میں خریداری کے لیے جاتے وقت ماسک کا استعمال کیا جائے جبکہ تجارتی مرکز میں داخلے کے وقت درجہ حرارت چیک کرائیں اور توکلنا سٹیٹس دکھانے کا اہتمام کیا جائے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: