Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں کورونا ایس او پیز کی 69 خلاف ورزیاں

مختلف مارکیٹوں کے 14 سو سے زائد دورے کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مشرقی ریجن میں 69 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مشرقی ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے ایک روز کے اندر کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر ایک دکان کو سیل کیا جبکہ 69 خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے گئےـ 
بلدیہ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں کو خاص طورپر ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائےـ‘ 
ریجن میں بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل گشت پرمامور ہیں۔ گذشتہ روز مشرقی ریجن میں بلدیہ کی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کے 14 سو سے زائد دورے کیےـ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے بلدیہ سمیت تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارکیٹوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جن میں مارکیٹوں اور دکانوں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا اور ’توکلنا‘ سٹیٹس کو چیک کرنا شامل ہے۔ 
وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی اور ان کا توکلنا پر سٹیٹس امیون (محصن) نہیں، انہیں مارکیٹوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
دریں اثنا وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے قصیم ریجن میں گذشتہ ماہ مارکیٹوں کے آٹھ ہزار سے زائد تفتشی دورے کیے جن میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر چار دکانوں کو سیل کیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: