Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فرضی موبائل ایس ایم ایس یا لنکس پر توجہ نہ دی جائے‘

تمام معلومات کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کی جاتی ہیں( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی الیکڑک کمپنی کا کہنا ہے کہ فرضی موبائل ایس ایم ایس یا لنکس پرتوجہ نہ دی جائے۔ بجلی کمپنی کی جانب سے صارفین کو تمام اطلاعات کمپنی کے مخصوص نمبر سے کیے جاتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی الیکٹریک کمپنی کی جانب سے جاری انتباہی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تمام معلومات کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کی جاتی ہے۔
صارفین فرضی اکاونٹس اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں کسی قسم کے فرضی پیغام پر توجہ نہ دی جائے۔
کمپنی کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حوالے سے اطلاع کمپنی کے آفیشل اکاونٹ پر ہی اپ لوڈ کی جاتی ہے اس لیے صارفین کو چاہئے کے افواہوں پرتوجہ نہ دی جائے۔
 کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنی کے صارفین کسی بھی قسم کے استفسار کےلیے ٹول فری نمبر 920001100 پر رابطہ کرکے معلوم کرسکتے ہیں علاوہ ازیں ٹوئٹر پر کسٹمرکیئر سروس کے ذریعے مصدقہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر الیکٹریک کمپنی کے بارے میں مختلف قسم کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جن میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے فی یونٹ مختلف نرخ دیئے گئے تھے۔

شیئر: