Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: ’العبدیہ‘ میں اتحادی فورسز کی کارروائیاں جاری

حوثی باغیوں کی 11 عسکریہ گاڑیاں تباہ کردی گئیں- (فوٹو سبق)
یمن میں آئینی حکومت کی امداد کے لیے قائم عرب اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فورسز نے یمن کے علاقے ’العبدیہ‘ میں حوثی باغیوں کے خلاف 36 عسکری کارروائیاں کیں- 
سبق نیوز نے عرب اتحادی فورسز کے حوالے سے کہا ہے کہ فورسز نے العبدیہ کے علاقے میں حوثی باغیوں کی 11 عسکریہ گاڑیاں تباہ کیں جبکہ 150 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے-
اتحادی فورسز نے مزید کہا ہے کہ مارب کمشنری کے جنوب میں العبدیہ کے علاقے میں نہتے یمنی شہریوں کو حوثیوں کے مظالم سے بچانے کے لیے عالمی شرکا کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں-
واضح رہے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مارب کمشنری کے جنوب میں العبدیہ کے علاقے میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر عرب اتحادی فورسز نے گزشتہ روز بھی عسکری کارروائیاں کرتے ہوئے حوثی باغیوں کی گاڑیاں تباہ کیں- اس دوران متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے-
اس حوالے سے اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ العبدیہ علاقے میں شہریوں کو انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے- حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں سے ان کی جان اور املاک محفوظ نہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: