Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون ٹیچر لیکچر دیتے ہوئے انتقال کر گئیں

ٹیچر ہسپتال منتقلی کے وقت راستے میں جاں بحق ہوگئی- (فوٹو عرب نیوز)
ریاض میں لیڈی ٹیچر کلاس میں طالبات کو پڑھاتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں- والد کا کہنا ہے کہ انتقال کے وقت بیٹی روزے سے تھی-
سبق نیوز کے مطابق ریاض کے ثانوی اسکول کی ٹیچر ’شیخہ‘ طالبات کو پڑھاتے ہوئے اچانک گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو مطلع کیا- 
پرنسپل کی آمد سے قبل ہی ساتھ والی کلاس کی ٹیچرز وہاں پہنچ گئیں جنہوں نےگری ہوئی معلمہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اسی دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو بھی طلب کرلیا- 
طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو چکی تھیں-
معلمہ کے والد عبدالعزیز عتیق نے بتایا کہ ان کی بیٹی صوم وصلاۃ کی پابند تھی ہمیشہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتی تھیں- انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: