Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر میں ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

بحیرہ احمر کے تحفظ کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
مصر کی وزیر ماحولیات یاسمین فواد اور ان کے سعودی ہم منصب عبدالرحمن الفضلی نے دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں اپنے ملکوں کے کامیاب تعاون کی تعریف کی۔
مصری وزیر ماحولیات یاسمین فواد نے کہا کہ مصری قیادت کےلیے ماحولیات ترجیح ہے۔
انہوں نے فضلے کو توانائی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا بھی خیر مقدم کیا۔
دونوں وزرا نے کوسٹل منیجمنٹ، میرینز سے متعلق پالیسی، ماحولیاتی نگرانی، کیمیکلز اور مضر فضلے کی منیجمنٹ اور ماحولیاتی عللوم کو تعلیمی نصاب میں ضم کرنے کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر عبدالرحمن الفضلی نے مصر کے ساتھ  واٹر ڈی سیلینیشن اور نکالے گئے نمک کے دوبارہ استعمال کے شعبے میں تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین نے بحیرہ احمر کے تحفظ کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

شیئر: