Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان دفاعی مذاکرات

متحدہ عرب امارات میں دفاعی کمپنیاں ای ڈی ایکس 2021 ہتھیاروں کی نمائش میں شرکت کا خیرمقدم کریں گے جو مصر میں 29 نومبر سے 2 دسمبر تک منعقد ہو گی۔(فائل فوٹو: ڈبلیو اے ایم)
مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی امور سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کے فوجی پیداوار کے وزیر محمد احمد مرسی نے امارات ڈیفنس کمپنیز کونسل کے ڈائریکٹر جنرل انس ناصر سعید العتیبہ سے ملاقات کی جس میں فریقین کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
احمد مرسی نے کہا کہ ان کی وزارت کمپنیوں کے ساتھ تعاون، تجربات کا تبادلہ اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کو مقامی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے پاس موجود مینوفیکچرنگ، تکنیکی، تحقیقی اور انفراسٹرکچر کی صلاحیتیں ہیں جو کہ دفاعی صنعتوں کے میدان میں تعاون کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
العتیبہ نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں کئی بڑے شعبوں کے تعلقات پیش رفت کی تعریف کی جس میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ اور مختلف مصری شعبوں میں اماراتی سرمایہ کاری کا حوالہ بھی دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دفاعی کمپنیاں ای ڈی ایکس 2021 ہتھیاروں کی نمائش میں شرکت کا خیرمقدم کریں گے جو مصر میں 29 نومبر سے 2 دسمبر تک منعقد ہو گی۔
محمد مرسی کے میڈیا ایڈوائزر محمد عید بکر نے کہا کہ فریقین نے اپنی اپنی صلاحیتوں کو جاننے اور تعاون کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے تکنیکی وفود کے دوروں کے تبادلے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

شیئر: