Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں مقامی سطح پر مزید کورونا ویکسین کی تیاری کےلیے بات چیت

ویکسین کی پیداوار یومیہ دس لاکھ خوراکوں تک پہنچ جائے گی( فائل فوٹو اے ایف پی)
مصری صدر کے مشیر صحت محمد عوض تاج الدین نے کہا ہے کہ مصر میں 14 ملین شہریوں کو کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران ویکسین لگوانے والوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت شہریوں کو منظور شدہ ویکسین فراہم کرنے کےلیے کام کر رہی ہے
انہوں نے کہا کہ مصر میں یوتھ سینٹرز، جامعات اور وزارت صحت کے مراکز میں گیارہ سو ویکسینیشن مراکز قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری رجسٹریشن کا عمل مکمل کیے جانے کے بعد ویکسین لگوانے کے لیے ان مراکز میں جا سکتے ہیں۔
تاج الدین نے کہا کہ مصر کے پاس کورونا ویکسین کا سٹاک موجود ہے۔ مقامی سطح پر مزید ویکسین تیار کرتے کے لیے ایک سے زیادہ غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔
اس سے قبل وزاررت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین کی مقامی پیداوار کو دگنا کیا جائے گا اور ویکسین کی پیداوار یومیہ دس لاکھ خوراکوں تک پہنچ جائے گی۔

 

شیئر: