Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

’شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رش والے مقامات اور مظاہروں سے دور رہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے لبنان میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رش والے مقامات اور مظاہروں سے دور رہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’لبنان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم تمام شہریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی مشکل صورت میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کریں‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بیروت کے بعض علاقوں میں لبنانی حزب اللہ اور امل تحریک کے عناصر اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔
 اس موقعے پر مشین گنوں، راکٹوں اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا تھا۔
یہ احتجاج بیروت بندرگاہ میں ہونے والے خونی دھماکوں کے کیس کی تحقیقات کرنے والے جج طارق بیطار کو کیس سے الگ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
 

شیئر: