Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کرنے والی خاتون آرٹسٹ

’مجھے حرمین شریفین میں عبادت کے مناظرکی پینٹنگز کا بہت شوق تھا‘ ( فوٹو: العربیہ)
ایک سعودی خاتون آرٹسٹ نے حرمین شریفین میں عبادت کے مناظر کو پینٹنگز کے ذریعے پیش کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی خاتون آرٹسٹ عواطف المالکی پیشے کے اعتبار سے معلمہ ہیں۔
انہوں نے کئی ملکی اور غیر ملکی نمائشوں میں حصہ لیا ہے۔ ان کی بیشتر پیٹنگز حرمین شریفین میں نمازیوں کے خشوع اور ایمانی کیفیات سے لبریز مناظر پر مشتمل ہوتی ہیں۔
 یہ سب کچھ انہوں نے مختلف آرٹ سکولوں میں طویل تجربات سے سیکھا کیا ہے۔
عواطف کہتی ہیں کہ ’مجھے حرمین شریفین میں عبادت کے مناظرکی پیٹنگز کا بہت شوق تھا۔ میں نے آخری عمرہ اپنے والد کے ہمراہ ادا کیا تو میں حرمین کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئی۔‘
ان کے مطابق ’اس کے کچھ عرصۃ بعد بعد میرے والد انتقال کر گئے مگر حرمین شریفین کے دیدار کا شوق اور بڑھتا گیا۔‘
’میں نے کورونا وبا کے دنوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ حرمین کا قصد کیا اور مسلمانوں کے دلوں کی ھڑکن کہلائے جانے والے روئے زمین پر موجود ان مقدس ترین مقامات کی ایک بار پھر زیارت کا شرف حاصل کیا۔‘

’ان کی بیشتر پیٹنگز حرمین شریفین میں نمازیوں کے خشوع اور ایمانی کیفیات سے لبریز مناظر پر مشتمل ہوتی ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)

انہوں نے بتایا کہ ’پینٹنگز میں نماز میں فاصلے کے مناظر کو ایک علامتی کام سے زیادہ روحانی کیفیات کو مجسم کرنا تھا۔‘
ان کے مطابق ’ایک مخصوص آرٹ سکول پر انحصار کے بجائے آرٹ کے بہت سے طریقے استعمال کرتی ہوں۔‘
’میں اپنی پینٹنگز کے آؤٹ پٹ کے نقطہ نظر میں اپنے احساس کو اپنا رہنما سمجھتی ہوں۔ مجھے گھوڑوں، شاعری اور ورثے کے مناظر کو فن پاروں میں تبدیل کرنا پسند ہے۔‘

’میں اپنی پییٹنگزکے لیے خاکی، اورنج، سرمئی اور سبز رنگ کا زیادہ استعمال کرتی ہوں۔‘ (فوٹو: العربیہ)

’میں اپنی پینٹنگز کے لیے خاکی، اورنج، سرمئی اور سبز رنگ کا زیادہ استعمال کرتی ہوں۔‘
عواطف المالکی کا مزید کہنا تھا کہ ’دیانت دار آرٹسٹ اپنے جذبات کو بغیرکسی رکاوٹ کے اظہار کے لیے پیٹنگ کی شکل میں پیش کرتا ہے۔‘

شیئر: