Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سنٹر کا بوئنگ کمپنی سے تعلیم وآگہی شراکتی پروگرام

بوئنگ کا کنگ سلمان سنٹر کے ساتھ پارٹنرشپ کا آغاز2011 میں ہوا تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان سنٹر فار ڈس ایبلٹی ریسرچ نے بوئنگ کمپنی سے شراکت میں شہزادہ سلطان بن سلمان پروگرام برائے تعلیم و آگہی کا آغاز کیاہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ آگہی پروگرام ان تمام  افراد، خاندانوں، سکول کے ساتھیوں، کام کے ساتھیوں اور شریک حیات کے لیے ہے جنہیں معذوری کا سامنا ہے۔
یہ مرکز معذوری سے نمٹنے، وجوہات کی نشاندہی کرنے،اسباب کا جلد پتہ لگانے اور روک تھام ، دیکھ بھال اور بحالی کے لیے تحقیق کا استعمال کرنے، معذور افراد کی مشکلات کو کم کرنے اور انکے حالات بہتر بنانے کے لیے بہترین سائنسی ایپس اور پروگرام قائم کرنے پر مبنی ہے۔

یہ آگہی پروگرام ان تمام  افراد کے لیے ہے جنہیں معذوری کا سامنا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

مرکز میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے بوئنگ انٹرنیشنل کے صدر سر مائیکل آرتھراور بوئنگ سعودی عرب کے صدر احمد جزار کی قیادت میں ان کے وفد کے اراکین کا پرجوش استقبال کیا۔
سر آرتھر نے بوئنگ کی کنگ سلمان سنٹر فار ڈس ایبلٹی کے ساتھ پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا جس کا آغاز2011 میں ہوا تھا۔
اس موقع پر  شہزادہ سلطان  بن سلمان نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کمیونٹی میں آگہی دینا ہے جس میں تعلیمی اداروں، کام کی جگہوں یا عوامی اداروں میں معذوری کے ہر موضوع پر خصوصی مواد فراہم کیا جائے گا۔
معذوری کی اقسام اور اس کی وجوہات کے بارے میں آگہی دینا نیز ان سے کیسے نمٹنا جائے اور معذور افراد اور معاشرے کے مابین خلیج کو کیسے ختم جائےان موضوعات میں شامل ہیں۔

بوئنگ جیسا ساتھی ہمارے تعلیم اور آگہی کے اہداف میں معاون ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

پروگرام کے مرکز کے ساتھ مل کر کام کرنے والے بوئنگ کے بارے میں شہزادہ سلطان نے بتایا کہ بوئنگ گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے ساتھ پارٹنر رہا ہے۔یہ پروگراموں کے سلسلے کا  تسلسل ہے جو آگہی فراہم کرنے کے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ  بوئنگ دراصل ایک پارٹنر ہے جس پر ہمیں بہت فخر ہے اور ہم اپنی اس پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔
انکا مزید کہنا ہے کہ بوئنگ جیسا ساتھی ہمارے ساتھ  ہونا بڑا اعزاز ہے جو تعلیم اور آگہی کے کچھ بڑے اہداف میں ہمارا معاون ہےاور ہمیں یہ شراکت مزید آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
بوئنگ گزشتہ 76 سال سے سعودی عرب کے ساتھ شراکت دار ہے۔
سر مائیکل نے بوئنگ کے سعودی عرب کے وژن اور ان ہزاروں پروگراموں کےعزم کی تصدیق کی جو ملک میں ترقی کا باعث ہیں اور پائیدار اور روشن مستقبل کے لیے اہم ہیں۔
 

شیئر: