Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معمر افراد کےلیے رضاکارانہ سروس ’آپ کی خدمت میں ‘

رضاکار کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام میں معمر افراد کےلیے رضاکارانہ سروس ’آپ کی خدمت میں ‘ کے عنوان سے شروع کی ہے۔
 معمر یا معذور افراد کو ویل چیئر کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ رضاکاروں کا گروپ ضرورت مند افراد کو ویل چیئر پرطواف کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق رضاکارانہ خدمات کی کمیٹی کے نگران انجینئر امجد الحازمی نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کی سہولت کےلیے متعدد رضاکارانہ خدمات انجام دی جاتی ہیں۔

ویل چیئر کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں زائرین میں تحائف بھی تقسیم کیے جاتے ہیں جبکہ دھوپ سے بچنے کےلیے چھتریاں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ 
الحازمی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے رضاکار کورونا وائرس کے حوالے سے تمام تر مقررہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔
واضح رہے کمیٹی میں 200 رضاکار اس کار خیر کےلیے رجسٹرڈ ہیں جو معمر یا معذورافراد کو ویل چیئر پر بٹھا کرطواف بیت اللہ کی خدمت انجام دیتے ہیں۔

شیئر: