Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی ٹرک ڈرائیور گرفتار، 650 کلو قات ضبط

’ٹرک میں 3 یمنی درانداز چھپے ہوئے تھے جن کے قبضے سے 650 کلو قات پکڑی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں ایک فلپائنی تارک وطن ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹرک میں 3 یمنی درانداز چھپے ہوئے تھے جن کے قبضے سے 650 کلو قات پکڑی گئی ہے۔
جازان ریجن پولیس کے ترجمان میجر نایف حکمی نے کہا ہے کہ ’روڈ سیکیورٹی فورس نے مذکورہ فلپانی ٹرک ڈرائیور کو شک کی بنیا دپر روکا تھا‘۔
’ٹرک کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا اس میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے آنے والے تین یمنی چھپے ہوئے تھے‘۔
’ان کے قبضے سے نشہ آور پودے کی بڑی مقدار بھی پکڑی گئی ہے جو وہ ملک میں سپلائی کرنے جا رہے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ منشیات اور گرفتار شدگان کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: