Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طیاروں پر’اللہ یحفظک‘ کی تحریر کا کیا قصہ ہے؟

اللہ آپکی حفاظت فرمائے کی تحریر اب تک طیاروں لکھی جاتی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے سول اورعسکری طیاروں پر ’آللہ آپکی حفاظت فرمائے‘ کی عبارت تحریر کرنے کا آغاز سال 1998 میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے عہد حکومت میں ہوا تھا ـ
شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے سعودی عرب کے طیاروں پر’اللہ یحفظک ‘ (اللہ آپکی حفاظت فرمائے ) کی عبارت درج کیے جانے کی تاریخی حقیقت بیان کی گئی ہے ـ
دستاویزات کے مطابق سال 1419 ہجری بمطابق 1998 میں جب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ولی عہد مملکت تھے اس وقت سعودی عرب کو ایف 15 ایس فائٹرکی آخری کھیپ موصول ہوئی ـ

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے عہد حکومت میں طیاروں پرتحریر کا آغاز ہوا (فوٹو، ٹوئٹر)

ایف 15 جہازوں کی آخری کھیپ مشرقی ریجن میں شاہ عبدالعزیز ایئربیس پرپہنچی ـ  اس وقت کے ولی عہد عبداللہ بن عبدالعزیز نے طیاروں کی آخری کھیپ کا معائنہ کیاـ
اس دوران انہوں نے عملے سے مارکر طلب کیا اور ایک طیارے پر’اللہ یحفظک ‘ کی عبارت تحریر کردی ـ
اکیڈمی کی جانب سے جاری دستاویز میں مزید بتایا کہ ہے جب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے مملکت کا اقتدار سنبھالا تو اس عبارت کو سعودی عرب کے تمام طیاروں پر تحریر کرنے کا شاہی حکم صادر کیا جس کے بعد سے آج تک یہ عبارت سعودی عرب کے عسکری وسول تمام طیاروں پرتحریر کی جاتی ہے

شیئر: