Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کےلیے بین الاقوامی کوششوں پر زور

سعودی وزیر خارجہ نے لیبیا میں استحکام کانفرنس سے خطاب کریا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب لیبیا میں استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے‘۔
لیبیا استحکام کانفرنس کے دوران شہزادہ فیصل بن فرحان نے لیبیا میں نئی متحدہ اتھارٹی کی جانب سے لیبیا کے عوام کی امنگوں اور امیدوں کو پورا کرنے کی کوششوں کو سراہا جو متحد اور خود مختار ریاست کے حصول کےلیے ہیں تاکہ وہ ترقی، سلامتی اور استحکام سے لطف اندوز ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کانفرنس میں سعودی عرب کی شرکت اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کا مقصد ایسے حل تک پہنچنا ہے جو عرب کمیونٹی کے مفاد میں ہو، خطے اور دنیا کے عوام کو فائدہ پہنچے‘۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسند ملیشیاوں سے نمٹنے کےلیے ٹھوس بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت پر زوردیتا ہے تاکہ لیبیا ان گروپوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بن سکے جس کے ذریعے وہ اس ملک کے استحکام، خطے اور بین الاقوامی ماحول کےلیے خطرہ  بنتے ہیں‘۔
لیبیا کی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ’ کانفرنس  کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں 24 دسمبر کو شفاف اور منصفانہ انتخابات کےلیے اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے‘۔

شیئر: