Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں: اسد عمر

پاکستان کے سکولوں میں بھی کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن ہو رہی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک دس کروڑ سے زیادہ افراد نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشین کی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد نے ٹویٹ کیا کہ 22 اکتوبر کو چھ کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے ویکسین لگوائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ’تین کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ تین کروڑ افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوائی ہے وہ جلد سے جلد دوسری خوراک بھی لگوا لیں۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 552  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 40 فیصد رہی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار سے اوپر ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 28 ہزار 359 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: